راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Chief of Army Staff, General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad today.
Director General ISI Lt. Gen. Faiz Hamid was also present during the meeting.
Matters pertaining to National Security were discussed during the meeting. pic.twitter.com/dxkttTrt64
— PTI (@PTIofficial) January 25, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا اور قومی سلامتی کے معاملات، سیکیورٹی صورت حال بھی گفتگو کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات
یاد رہے کہ 24 دسمبر کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیا ن ملاقات ہوئی تھی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا، بارڈر پر بڑھتی بھارتی جارحیت ، علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی، اندرونی چیلنجز سمیت امن و امان پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔