وزیراعظم کی خیبرٹیچنگ اسپتال کو مکمل طور پر جدید بنانے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرٹیچنگ اسپتال کو مکمل طور پر جدید بنانے پر بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا نیا اسٹیٹ آف دا آرٹ ہسپتال بنانا آسان ہے لیکن پرانے اسپتال کو ٹھیک کرنا مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبرٹیچنگ اسپتال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کو کوششوں کےبعد مکمل طور پر جدید بنا دیا گیا ہے، کے ٹی ایچ بورڈ اور انتظامیہ کو کوششوں کے لئے مبارکباد دیتا ہوں ، نیااسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بناناآسان ہےموجودہ اسپتالوں کوٹھیک کرنامشکل ہے۔
بہت سی کاوشوں کےبعد خیبرٹیچنگ اسپتال کومکمل تزئینِ نو اور جدت سےآراستہ کیاجا چکاہے۔موجودہ سرکاری اسپتالوں کی اصلاح کی نسبت اعلیٰ معیار کےایک نئےاسپتال کی تعمیرکہیں زیادہ آسان ہے۔ بہترین کاوشوں پر میں اسپتال (KTH) کےبورڈ اورانتظامیہ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔pic.twitter.com/QbuhS1X0fP
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2021
یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیری کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام پھر سے تیز کردیا گیا، کورونا کے باعث بیسمنٹ کا کام سست روی کا شکار تھا، شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ہوگا۔
خیال رہے گذشتہ سال پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چھ مریض جاں بحق ہو گئے تھے، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن ٹینکر راولپنڈی سے لائے جاتے ہیں، ناگزیر وجوہ سے سلنڈر سپلائی میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث چند مریض انتقال کر گئے۔