تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم کو کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش، ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا پھیل رہا ہے احتیاط بہت ضروری ہے، کوویڈ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔

وزیراعظم کو کورونا ویکسی نیشن سےمتعلق بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 سال سےزائد کےافراد کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں کیسز کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 142 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔