جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی پشاور میں مسجد میں دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاورکے قصہ خوانی بازارمیں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یاد رہے پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 30افرادشہید ہوگئے ہیں جبکہ 50سے زائد زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے دھماکے کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ نمازجمعہ کے وقت کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکا ہوا ، اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی ، دھماکےسے قبل دہشت گرد اور تعینات اہلکارمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں