اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا امیدہےبرطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوبھی جلا ملے گی، میں بورس جانسن کے ساتھ باہم کام کرنے کوتیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امیدہےآپ کی قیادت میں برطانیہ اورعوام ترقی کریں گے اور برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوبھی جلا ملے گی، میں بورس جانسن کے ساتھ باہم کام کرنے کوتیار ہوں۔
Congratulations Rt. Hon. Boris Johnson MP on your election as Conservative Party Leader & on assuming PM’s Office. I am confident that under your leadership not only the UK & its people will prosper but our bilateral relations will also flourish.I look forward to working with you
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2019
خیال رہے برطانیہ کےنئےوزیراعظم بورس جانسن کےوزیراعظم عمران خان سےدیرینہ تعلقات اوراچھی دوستی ہے، بورس جانسن نےعمران خان کےساتھ سیلفی بھی بنائی، جوسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تھیں ۔
بورس جانسن کےآباؤاجداد ترک تھے جبکہ بورس جانسن نے خود اعتراف کیا تھا کہ ان کے پڑدادا سلطنت عثمانیہ کے آخری دورکی اہم شخصیت تھے،ترکی کی اشرافیہ میں ایک اہم مقام رکھتےتھے۔
نئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑ دادا کا برطانیہ آنا اس امرکی گواہی تھی کہ برطانیہ محفوظ ملک ہے، پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ مسلمان تھے۔
یاد رہےبرطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ، بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اورپھروزارت اعظمی کا منصب سنبھالا۔
برطانوی وزیراعظم کے سرکاری رہائش گاہ اوردفترٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بغیرکسی اگرمگرکے برطانیہ اکتیس اکتوبرکویورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔
کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اورنئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دومرتبہ لندن کے مئیر رہ چکے ہیں جبکہ مسلمانوں اور تارکین وطن کیخلاف سخت ریمارکس پرتنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔