تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وزیراعظم کاغربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کااعلان کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان 25 نومبر کوغربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کااعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپالیسی کی تیاری پرہنگامی کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم 25 نومبر کو غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کااعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نے اجلاس آج 3 بجے طلب کرلیا ہے، غربت کے خاتمے کی پالیسی کا آغاز پسماندہ علاقوں سے شروع کیا جائے گا اور پالیسی کی تیاری میں چین اور ملائیشیا کےغربت کے خاتمے کے ماڈلز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے مددگار ہوگی، چھوٹےکاروبارکی اسکیمزاورباعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کاوظیفہ بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے 5 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی شہر شنگھائی میں ’پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے جو کچھ 70 سال میں حاصل کیا کوئی اور ملک حاصل نہیں کر سکا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں ، وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں، انسانی وسائل کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کیوں کہ ہمیں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل 20 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے لک میں غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ملک بھر میں غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور رہنماؤں کو غربت میں کمی کیلئے فریم ورک بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ غربت میں کمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عام شہریوں کی زندگی پہلے سے بہتر دیکھنا چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -