تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کوبان چیلنج معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کےقومی منصوبوں پر مشاورت کی گئی جبکہ شمالی علاقہ جات میں دونئےنیشنل پارکس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل پارکس کی جامع رپورٹ مانگ لی۔

ملک امین اسلم نےوزیراعظم کووزارت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، پانچ منصوبوں میں اہداف کے حصول کارکردگی رپورٹ میں شامل تھی۔

ملک اسلم نے وزیر اعظم کو ماحولیات کے عالمی سطح کے بان چیلنج پر بھی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبےکےتحت پاکستان 10 لاکھ ہیکٹر رقبہ جنگلات کے مختص کیا جائے گا ، خیبر پختونخوامیں بھی 3لاکھ ہیکٹر علاقہ جنگلات کیلئے مختص کیا گیاتھا۔

وزیر اعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کوبان چیلنج معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی اور کہا موسمیاتی تیدبلی پاکستان کوکلین گرین بنانےمیں اہم کرداراداکررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -