اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم، وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیرمیں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ اورجنگی جرائم جاری ہیں، عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطاب وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرمیں مودی کے فاشسٹ اقدامات کوعالمی دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا، وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی وبا کے دوران بھی فاشسٹ ہندوتوااورآرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ جنگی جرائم کی شکل میں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جینیواکنونشن کےخلاف ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کاتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہےکہ مقبوضہ کشمیرصورتحال کانوٹس لے۔

انھوں نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم، جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراقدامات کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں