تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکارکےحکم پرقابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آج تشدد کا شکار لوگوں کی حمایت کا عالمی دن ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، جہاں نہتےکشمیری پیلٹ گن،جنسی تشدد،بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکار کے حکم پر قابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، بہیمانہ زیادتیوں پرمسلسل خاموشی انسانی حقوق اورقوانین کے خلاف ہے اورناقابل قبول ہونا چاہیے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، میں دہرا رہا ہوں،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرےگا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فورسزنے نام نہادآپریشن میں مزید تین کشمیریوں کوشہید کردیا، 2 روزمیں پلواما میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہیدنوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

بھارتی فورسزنے پلواما کا محاصرہ کرتے ہوئے لوگوں کوگھروں میں رہنے کا حکم دیا جبکہ متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا ہے، پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بدستوربند ہے۔

Comments

- Advertisement -