تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

افغانستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کے بعد معاشی ترقی میں حمایت کرے گا، افغانستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان کونسل برائے مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے افغان امن عمل کے کامیاب نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان تعلقات کے نئے باب میں معاون ہوگا، افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، سیاسی حل آگے بڑھنے کا راستہ ہے، خوشی ہے عالمی برادری نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا طالبان کا امن معاہدہ ایک اہم قدم تھا، امید ہے افغان قیادت سیاسی تصفیہ کے لیے مل کر تعمیری انداز میں کام کرے گی، جنگ بندی سے تشدد میں کمی کے لیے افغان جماعتوں کو کام کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان کے مستقبل سے متعلق اتفاق کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے مواقع ہیں، افغان راہداری تجارت کی سہولت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ افغانستان کے منتظر ہیں، عمران خان نے 12 ستمبر کو دوحہ میں انٹر افغان مذاکرات کے آغاز کو بھی سراہا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تجارت کے لیے صلاحیتوں کے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان قیادت موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔

Comments

- Advertisement -