جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی امجدخان نیازی کو نیول چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امجدخان نیازی کو نیول چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نے امجدخان نیازی کونیول چیف کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

گذشتہ روز نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل امجد خان کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا توقع ہے ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں