تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم عمران خان نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ  جات میں مذہبی رواداری کابھی گہوارہ بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، عمران خان بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب بھی کریں گے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر پنجاب ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،وزیرداخلہ اعجاز شاہ بھی موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان کو باباگرونانک یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبا کیلئے ہاسٹلز بھی تعمیر ہوں گے، باباگرونانک یونیورسٹی 107ایکڑرقبے پر محیط ہوگی۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق امعاہدہ پر دستخط کردئیے۔

مزید پڑھیں : کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے،وزیراعظم عمران خان

معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے، سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے، بھارت یاتریوں کی فہرست 10دن پہلے پاکستان کو دے گا۔

خیال رہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے لئے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔

Comments

- Advertisement -