The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان جگلوٹ اسکردو سڑک کا 30 اکتوبر کو افتتاح کریں گے

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان جگلوٹ اسکردو سڑک کا30 اکتوبرکو افتتاح کریں گے، مراد سعید کا کہنا ہے چترال اورگلگت بلتستان شاہراہ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا، وزیراعظم عمران خان جگلوٹ اسکردو سڑک کا30 اکتوبرکو افتتاح کریں گے۔

این ایچ اے نےجگلوٹ اسکردوکی ویڈیوبھی شئیرکردی ، جس میں 2019 اور 2021 کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر مواصلات مراد سیعد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے چترال اورگلگت بلتستان شاہراہ کی بھی منظوری دی ہے، گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے، سی پیک اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس اہم شاہراہ پردسمبر میں کام شروع ہوجائےگا، شاہراہ سےاس علاقےکی سیاحت اورمعاشی سرگرمیوں کاآغازہوگا جبکہ چترال میں تین منصوبے اس سال کے آخر تک شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ایچ اےجاری منصوبے تیزتراورشفاف اندازمیں مکمل کررہاہے اور نئے منصوبوں کا آغاز اور سی پیک کو آگے بڑھا رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں