تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند : وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا ، یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔

تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان مہمند پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ناحقئی سرنگ،شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا ، منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی موجود تھے، مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کوناحقئی سرنگ،شیخ زیدروڈپر بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہمند میں عمائدین سےخطاب بھی کرینگے اور مہمند کے بعد ضلع باجوڑ کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم تیمرگرہ، خار،مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد اور عمائدین سےخطاب کر یں گے ، بعد ازاں عمران خان پشاور بھی جائیں گے ، جہاں وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نئے بلاک کا آغاز کریں گے۔

Comments

- Advertisement -