تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیراعظم کی سری لنکن کاروباری افراد کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت

کولمبو: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن کاروباری افرادکوسی پیک میں سرمایہ کاری اور سری لنکن وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاری کےذریعے ہم غربت میں کمی لاسکتے ہیں، مہنگائی کی بڑی وجہ مڈل مین کا کردار ہے ، چین نے ٹیکنالوجی کےذریعے مڈل مین کےکردار کو کم کیا ، غربت کے خاتمے میں چین بہترین مثال ہے ،چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اقتدار میں آکر بھارت سے بات چیت کیلئے رابطہ کیا، مودی سے کہا غربت کا خاتمےکیلئے کاروباری تعلق ضروری ہے اور کاروباری برادری کیلئے سہولت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی کا شکار رہےہیں ، ہمارے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو صرف بات چیت سے حل ہوسکتاہے، جنگ یا تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں، برصغیر کے تمام تنازعات مذاکرات کےذریعے حل کرناچاہتے ہیں، بات چیت کےذریعے تنازعات کو حل نہ کرناہماری بڑی ناکامی ہوگی۔

کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات میں ہے ، بھارت کےساتھ ہمارا واحداختلاف کشمیر پر ہے ، ہم دشمن کے بجائے لوگوں کو قریب لانے کیلئے کردارادا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا سری لنکا اور پاکستان سیاحت کے فروغ میں تعاون کرسکتے ہیں ، سیاحت کے شعبے میں سری لنکا سے بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتاہے، پاکستان میں دنیا کےسب سے منفرد پہاڑ ہیں ، سیاحت کے شعبے میں سری لنکا کیساتھ معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے سری لنکن کاروباری افراد کو سی پیک میں سرمایہ کاری اور سری لنکن وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا چین اور امریکا میں بڑھتی خلیج کم کرنے کیلئے پاکستان کردارادا کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سری لنکا کو ایک چھوٹی ٹیم سے ورلڈ چیمپئن بنتے دیکھا ، سری لنکا میرے آبائی شہر لاہور میں ورلڈ چیمپئن بنا، اسکواش اور ہاکی میں بھی ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -