The news is by your side.

Advertisement

‏’12ربیع الاول کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہو گی‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ‏ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے ‏اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ‏گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ‏ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جب کہ گورنر ‏سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا پورے ‏ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں