جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

عمران خان اور پرویز الہیٰ‌ میں رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کا عمل آگے بڑھانے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اعلیٰ سطح رابطے میں‌ اتحادی حکومت کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

عمران خان نے پنجاب کے معاملات میں تعاون پر مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویزالہیٰ کا شکریہ ادا کیا.

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کے سفرمیں میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، خواہش ہے کہ پنجاب میں مل کرتبدیلی کے عمل کو آگے بڑھائیں.

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آپ کو پنجاب سے مزید اچھی خبریں ملیں گی، آپ کی سربراہی میں ملک ترقی کرے گا.

انھوں نے کہا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، انشااللہ آپ کو چین اور ملائیشیا سےبھی کامیابیاں ملیں گی.


مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل


یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں‌ کئی اہم معاہدے طے پائے.

اس دورے میں پاکستان نے سعودی عرب سے بارہ ارب ڈالر کا امدادی پیکیج حاصل کیا.

بعد ازاں وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے پیکیج کے بعد اب آئی ایم ایف سے زیادہ قرض نہیں لینا ہوگا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں