تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لنگر پروگرام کے آغاز سے بہت خوشی ہے، جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے، کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احساس لنگر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیلانی ٹرسٹ جو کام کررہاہے وہ اللہ کا کام ہے، شوکت خانم بنانا شروع کیا تو خوش قسمت لوگوں سے واسطہ پڑا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام ہے، 112 لنگر پہلے فیز میں احساس پروگرام کے تحت شروع ہوں گے، لنگر کے پروگرام کو غریب اور مزدوروں کے علاقوں میں پھیلائیں گے۔

عمران خان نے کہا یونیورسٹیز میں مدینہ کی ریاست پر پی ایچ ڈی پروگرام رکھیں گے، اللہ چاہتا ہے ہم نبیﷺ کے راستے پر چلیں ، اللہ کو تکبر سب سے برا لگتا ہے۔

یونیورسٹیز میں مدینہ کی ریاست پر پی ایچ ڈی پروگرام رکھیں گے

ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے غریب غریب اور امیر امیر ہوتاگیا، کاروباری طبقے کو مراعات اس لئے دے رہےہیں کہ پیسہ اکٹھا ہو، پیسہ اکٹھا ہوگا تو ہم غریب افراد کی مدد کرسکیں گے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ کاروباری طبقہ پیسہ بنائے۔

وزیراعظم نے کہا کاروباری طبقہ پیسہ بنائے گا ٹیکس دے گا تو ہم غربت کا خاتمہ کریں گے ، خواتین اور گاؤں دیہات کے لئے پروگرام بنایا ہے، لوگوں سے صبر نہیں ہوتا حکومت کو صرف13 ماہ ہوئےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے ہی دن نہیں بن سکتی، لوگوں کی سوچ بدلنے سے ہی مدینہ کی ریاست بن سکتی ہے، کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی۔

کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی

انھوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہیں بنائیں، اسپتالوں میں تبدیلی لارہے ہیں، پولیس ریفارمز لارہے ہیں ، لنگر پروگرام کے آغاز سے بہت خوشی ہے، جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام بھوکی سوتی ہے تو ریاست میں بے برکتی آتی ہے ، غریب طبقے کی مدد کیلئے مزید منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -