The news is by your side.

Advertisement

کراچی کی ترقی کےبغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم عمران خان

کراچی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کراچی کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم نےکراچی کے لیے 162ارب کا خصوصی پیکج تیار کیا ہے، کراچی میں پانی بچانےکےلیےمہم شروع کرنی پڑےگی، کراچی کاپھیلاؤ رکےگاتوپھراس میں ترقی شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کراچی کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی کے لیے اپنے وعدے نہیں بھول سکتے، معاشی اعتبارسے یہ پاکستان کیلئےسب سے برا وقت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کراچی کی ترقی کی اصل ذمےداری سندھ حکومت کی ہے، ہم نےکراچی کےلیے 162 ارب کا خصوصی پیکج تیار کیا ہے، شہر کی ٹرانسپورٹ کے لیے 10 اور سیوریج کے لیے 7منصوبے ہیں، افسوس ہے اندرون سندھ سےجیت کرکراچی کاخیال نہیں رکھاجاتا۔

کراچی کےلیے 162 ارب کا خصوصی پیکج تیار

عمران خان نے کہا کراچی میں پانی بچانےکےلیےمہم شروع کرنی پڑےگی، پانی بچانےکی مہم کےلیےتیاری کی جائے، فوری طور پر ہم جو کرسکتے ہیں وہ پانی بچانے کے لیے مہم ہے۔

ان کا کہنا تھا طیارے سے دیکھیں توکراچی کنکریٹ کا ڈھیر لگتاہے ، شہر جتنا پھیلتا ہے اس میں سہولتیں دینااتنامشکل ہوتاہے، ہمارے لیے بہت زیادہ ضروری ہےکہ ماسٹرپلان شروع کریں۔

کراچی میں پانی بچانےکےلیےمہم شروع کرنی پڑےگی

وزیراعظم نے کہا کراچی کاپھیلاؤ رکےگاتوپھراس میں ترقی شروع ہوگی، سارےپاکستان کی کچی آبادیاں ایک طرف،کراچی کی ایک طرف ہی ، ماسٹرپلان بننے تک فیصلے کریں کہ بہت سے چیزیں روکنی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ایئرپورٹ کےقریب کےعلاوہ بلندعمارتوں کی اجازت ہونی چاہیے، ہم جوبھی پلان کریں ہیں اس کےنفاذکی طرف جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہم نےتھرپارکرمیں صحت کارڈدینےہیں، حیدرآبادمیں وفاقی حکومت یونیورسٹی تعمیرکرےگی، تھرپارکر کے لیے 4 ایمبولینس اور 2موبائل اسپتال فراہم کررہے ہیں جبکہ وہاں ایک ارب روپےکےآراوپلانٹ لگائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں