تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم کا کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو گھر بھیجنے کا عندیہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، عمران خان نے کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی پارٹی نے اقوام کے کامیاب دورے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا، عمران خان نے کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی نور عالم خان پر بھی برس پڑے، اجلاس میں نور عالم کی قومی اسمبلی میں اپنی ہی حکومت پر تنقید کا ذکر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پرعمران خان کی تقریرکی مقبولیت بلندیوں پر

عمران خان نے کہا کہ نور عالم تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہے، گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے، گزشتہ ادوار میں لوٹ مار ہوئی تو تم کیوں نہیں بولے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے جذبات اور احساسات کا اظہار پارلیمانی پارٹی کے اندر کیا کریں، اسمبلی کے فلور پر ایسے بیانات کی ضرورت نہیں ہے۔

عمران خان نے اسد عمر کو بھی نئی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ دیا ہے، اسد عمر سے وزیراعظم کا مکالمہ ہوا، اسد عمر نے کہا کہ آج کل فارغ ہوں ارکان اسمبلی سے ملاقات کرتا رہتا ہوں، وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ دیر فارغ نہیں رہو گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھاؤں گا، مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ارکان پارلیمنٹ کشمیر پر حکومتی پالیسیوں کو موثر انداز میں اجاگر کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، انہوں نے زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -