ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

انصاف کے نظام میں پائے جانے والے سقم دور کرنا ضروری ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کے موجودہ نظام پرعوام کا اعتماد بہت حد تک متزلزل ہوچکا ہے، انصاف کے نظام میں پائے جانے والے سقم دور کرنا ضروری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عوام کو انصاف کی سہل اور فوری فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، وزیر خارجہ شاہ محمود، مشیر پارلیمانی امور اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے فروغ نسیم ، بابر اعوان اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کوعوامی توقعات کے مطابق قانونی اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

- Advertisement -

عمران خان نے ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ مرتب کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا، جامع پلان کی روشنی میں آئندہ ہفتے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو آسان، سستے اور فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا، انصاف کی فوری فراہمی تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، انصاف کے نظام میں بہتری کیلئےعوامی توقعات حکومت سے وابستہ ہیں، حکومت کی اولین ترجیح معاشرے کے کمزورطبقات کی آوازبننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اصلاحاتی عمل سے متعلق روڈ میپ بھی بنایا جائے، اصلاحات پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، فوجداری مقدمات کے نظام میں اصلاحات کا روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔

علاوہ ازیں وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم کو موجودہ دور میں نظام انصاف کے لیے کی جانے والی اہم اصلاحات پر بریفنگ دی، فروغ نسیم نے دیوانی مقدمات کی جلد تکمیل، انتقال وراثت سے متعلق قانونی معاملات، خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دلوانے سے متعلق قانونی معاملات سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں جدید فارنزک لیبارٹری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں