تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کسی کو این آر او نہیں ملے گا ،اگر ہم این آر او دیں گے تو ملک سے غداری کریں گے، وزیر اعظم

بلوکی : وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، این آر او بڑے مجرموں کومعاف کرنا ہے، اگر ہم این آر او دیں گے تو  ملک سے غداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں بہار شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں زمینوں پرقبضےچھڑاکرزیادہ سےزیادہ جنگلات اگانےہیں ، پاکستان دنیا میں 8ویں نمبر پر ہے، جس کا موسم گرم ہوتاجارہاہے، خشک سالی آئے گی، رہنا مشکل ہوجائےگا، ملک میں سب سےکم جنگلات ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ، نوجوانوں کے مستقبل کاسوال ہے، افسوس سےکہتاہوں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا، دنیامیں سب سے زیادہ آلودگی لاہور اور راولپنڈی میں ہے، چھانگامانگا جاکر دیکھیں کتنےدرخت بچےہیں، میانوالی میں جنگل ختم کردیا گیا، جنگلات کاٹ کاٹ کر  زمینوں پر قبضے کیے گئے۔

ملک میں5سال میں10ارب درخت لگانےکاٹارگٹ ہے

عمران خان نے کہا ملک میں5 سال میں 10ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے، کے پی میں 5 سال میں ایک ارب سےزیادہ درخت لگائے، جنہیں اقتدار میں آکر جنگلات بچانے تھے، انہوں نے ہی قبضہ کیا۔

سب کودعوت دے رہا ہوں میری ٹیم بنیں

انھوں نے نوجوانوں مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نےجنگلات کی کٹائی روکنی ہے، شہروں میں پارکس پرقبضےہو رہے ہیں،انہیں بچاناہے، پاکستان کو ہرابھراکر نا ہے، سب کودعوت دے رہا ہوں میری ٹیم بنیں،  راجہ منصور نے  زمین واگزار کرائی، شاباش دیتاہوں۔

این آر او کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کل این آر او کی بڑی بات ہورہی ہے، این آر  او  بڑے مجرموں کومعاف کرنا ہے، 2  این آر او  نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا، ملک این  آر او کی وجہ سے مقروض ہے۔

اپنی کرسی بچانےکیلئےاین آراوکیےگئے

عمران خان نے کہا  مشرف نے اپنے کرسی بچانے کے لئے نوازشریف کواین آر اودیا ،  سوئٹرزلینڈ میں قوم کے 2  ارب خرچ ہوئے، وہ  بھی این آراو کرکے چھوڑ دیا گیا، اپنی کرسی بچانےکے لئے این آراوکیےگئے، 6 ہزار ارب سے پاکستان کا قرضہ30 ہزار ارب پر چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں بڑے بڑےچوروں کو کوئی نہیں پکڑتا،جنہوں نےملک کو مقروض کیاوہ کس منہ سےہماری کارکردگی کاپوچھتے ہیں۔

اگرہم این آر اودیں گےتوملک سےغداری کریں گے، ملک سےغداری کرنےوالےکسی شخص کونہیں چھوڑیں گے

وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کسی کو این آر او نہیں ملے گا، اگرہم این آر اودیں گے تو ملک سے غداری کریں گے، ملک سےغداری کرنے والےکسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے، مشرف کے زمانے میں این آر او میں امریکی بھی شامل تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این آراوکی وجہ سے سب نے سمجھا جتنی چوری کرو کچھ نہیں ہوگا، این آر او سے خوف ختم ہوگیاجتنی چوری کرو سب معاف ہوجائے گا۔

قبضہ گروپوں کےخلاف ملک بھرمیں جہادکا فیصلہ

،وزیراعظم نے مزید کہا قبضہ گروپوں کےخلاف ملک بھرمیں جہادکا فیصلہ کرلیا ہے ، شہروں میں پارکوں سے قبضے ختم کروا کر رہیں گے، ہم نے شہروں میں اونچی تعمیرات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زمین سبزے کے لیے محفوظ رہے۔

عمران خان نے کہا پارلیمنٹ چلانےکے لئےشہبازشریف کوپی اےسی کاچئیرمین بنایا، اب وہ سن لیں کسی کرپٹ آدمی کو رعایت نہیں دیں گے، ہماری حکومت صحیح معنی میں احتساب کرے گی، تبدیلی کیا ہے،5ماہ میں ہمارے3 وزرا مستعفی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کا بابا گرونانک کے نام سے یونیورسٹی بنانےکا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کے نام سے یونیورسٹی بنانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا قائد اعظم نے اقلیتوں کے لیے برابرحقوق کی بات کی، بھارت میں اقلیتوں سےجوسلوک ہورہاہےوہ یہاں نہیں ہونےدیں گے۔

Comments

- Advertisement -