تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمننگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں، بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں گرین فنانسنگ میں جدت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماحولات کی بہتری،جنگلات لگانا آئندہ نسل کیلئے ضروری ہیں، ہمیں 10ارب درخت کے ہدف کو پوراکرنا ہے ، ملک میں نیشنل پارکس بڑھانا ،درخت اگانا بہت ضروری ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے ، ماحولیات کی بہتری کیلئےچین نے حال میں بہت کام کیا ہے، ہمارے لئے فائدہ ہے کہ ہم نئی نئی تکنیک سے سیکھ سکتے ہیں ، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلادیش سے بھی اچھی ہے ، ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر نہیں کی ، ماحول کی بہتری کیلئے اقدامات میں پاکستان لیڈ لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمننگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں ، 20سال پہلے گلوبل وارمنگ پر بات کرنے پر لوگ ہنستے تھے ، ابھی بھی بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

عمران خان نے مزید کہا اب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے دنیا میں خوف بڑھنے لگا ہے ، دنیا کوخوف آنا شروع ہوا کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا احساس نہیں کیا، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺنے1500سال پہلےجوکہاتھاوہ آج حقیقت ہے، نبیﷺنےفرمایاکہ دنیاکیلئےایسےجیوجیسےہزارسال جیناہے اور اپنے لئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے۔

Comments

- Advertisement -