بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کا ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا، خطاب کل ریکارڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے، یہ خطاب پہلے سے ریکارڈ کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم قومی مالی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے، اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر حتمی بات کریں گے۔

یاد رہے کہ 12 جون کو قوم سے ریکارڈ شدہ خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ اپنی نگرانی میں ہائی پاورڈ کمیشن بنا رہے ہیں، 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا، اس کی رپورٹ بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آٹھ دن قبل کے قوم سے ریکارڈ شدہ خطاب میں وزیر اعظم نے کیا کہا تھا؟

انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی پوری کوشش کی، زرداری کی 100 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آئی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوگی، آیندہ ملک میں کوئی کرپشن نہیں کر سکے گا، اب ملک مستحکم ہوگیا، اور میں ان کے پیچھے جاؤں گا۔

بعد ازاں یہ ہائی پاورڈ کمیشن تشکیل دے دیا گیا تھا، وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو 10 سالوں میں لے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں