تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ شجر کاری کریں، وزیراعظم

شیخوپورہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ شجر کاری کریں، جنگلات اگائیں، ہمارا ہدف 10ارب درخت کا ہے ، جب ہم 10ارب درخت کے ہدف پر پہنچیں گے تو پاکستان اورموسم بھی بدل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں وزیراعظم عمران خان نے رکھ جھوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب ، ان کی ٹیم ،انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے، ہم وہ کام کرنے جارہےہیں جو سیاستدان ،ایڈمنسٹریٹر دیکھیں گے،سب دیکھیں گے کہ ہم نیا اورماڈرن شہر بھی بناسکتے ہیں۔


Zeeshan Fahim, 12:53 PM

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے آج شجرکاری کاآغاز کیا ہے ،عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، میں نے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھاہے ، جیسے جیسے جنگلات کم ہونے سے ہمارے جانور بھی کم ہوگئے، لاہور میں بڑا ہوا تو یہاں کی ماحولیات کی تباہی دیکھی، ماضی میں لاہور کو سٹی آف گارڈن سمجھاجاتاتھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آلودگی کی سطح اتنی اوپر چلی گئی کہ بچوں اوربزرگوں کی جانیں خطرےمیں ہیں، لاہور میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے ، سیوریج کاپانی سندھ میں نیچے تک جارہاہے، راوی پراجیکٹ صرف لاہور نہیں پاکستان کےمستقبل کیلئے اہم ہے، راوی پراجیکٹ مشکل نہ ہوتا تو مشرف دورمیں بن جاتا اور شہبازشریف بھی راوی پراجیکٹ نہیں بنا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار حکومت راوی پراجیکٹ بنائے گی، اتنا بڑا پراجیکٹ جب بنایاجاتاہے تو کشتیاں جلائی جاتی ہیں، جو ہمارا عزم تھا آج ہم وہاں پہنچ گئے ہیں، منصوبے کو شروع کرنا سب سے مشکل وقت ہوتاہے، ایک بارمنصوبہ شروع ہوجائےتو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان نے مزید کہا جب ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا تو دنیا حیران تھی،مزاق بھی اڑا، اب اسمارٹ فاریسٹ بن رہا ہے ،بریفنگ سے بہت خوشی ہوئی، ہواوے کی مدد سےاسمارٹ فاریسٹ کیلئے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرینگے، اب ہم یہ دیکھ سکیں گے کہ پودا کس رفتار سے بڑھ رہاہے۔

اسمارٹ جنگل کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ جنگل میں دیکھ سکیں گے کہ درخت کاٹاجارہاہے، اسمارٹ فاریسٹ کی مثال ہم پورے پاکستان میں دیں گے ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے درختوں کی تباہی کی گئی، 2013تک صرف پورے پاکستان میں 64کروڑ درخت لگائے گئے ، ہم نے2013سے2018صرف کےپی میں ایک ارب درخت اگائے، اب ہمارا ہدف 10ارب درخت کا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب ہم 10ارب درخت کے ہدف پر پہنچیں گے تو پاکستان اورموسم بھی بدل جائیگا، دنیا میں پانی کا مسئلہ آنیوالا ہے ،درخت لگانا بہت ضروری ہے، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہےجو ماحولیاتی آلودگی سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -