تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی،وزیراعظم

میرپور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی، مودی اور بھارتی آرمی چیف نےغلطی کی تو 20 کروڑ پاکستانی آخری سانس تک لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج خاص وجہ سے میرپور آیا ہوں، میرپور جلسے کا مقصد مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کو پیغام دینا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری 5 اگست کے بعد سے مشکل امتحان سے گزر رہے ہیں، صرف آزادکشمیر نہیں پورے پاکستان کی عوام ان کےساتھ کھڑی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہر مشکل کے بعد آسانی دیتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں انسان صبر کرتا ہے تو اسے اللہ زیادہ پسند کرتا ہے، مقبوضہ وادی کےکشمیریوں کو پیغام ہے آپ کا بڑا اچھا وقت آنے والا ہے، نریندرمودی نے6 ماہ پہلے جو حرکت کی وہ تکبر میں کی، میرا ایمان ہے مودی کی اس غلطی سے انشااللہ کشمیر آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی کوئی نام نہیں لیتا تھا، پاکستان کےسربراہ بھی دنیا میں کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے، ان 6 ماہ میں کشمیر انٹرنیشنلائز ہوا جو بھارت نہیں چاہتا تھا، کوئی ملک کشمیر کی بات کرتا تو بھارت کہتا کہ اندرونی مسئلہ ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی بات کرے تو بھارت آزادکشمیر کی بات کرنے کا کہتا تھا، پاکستان کے اسلامی ممالک میں دوست بھی کشمیر کی بات نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اپنے الیکشن مہم میں پاکستان کو بھلا برا کہا، بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے کے لیے نریندر مودی نے تکبر میں بڑا قدم اٹھایا۔

عمران خان نے کہا کہ مودی نے بالاکوٹ میں ہمارے 350 درخت شہید کیے، پلواما کا واقعہ ہوا پھر بھار ت نے اپنے دو جہاز ہماری حدود میں بھیجے، بھارت کا ایک پائلٹ پاکستان میں گرا، پاکستان نے بھارت کے بڑی بڑی موچھوں والے پائلٹ کو بھی واپس کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا 11دن میں پاکستان کو فتح کرلوں گا، نریندر مودی لگتا ہے آپ کی ڈگری جعلی تھی،دنیا کی تاریخ نہیں پڑھی، دنیا کی طاقت ور ترین فوج 19سال سے افغانستان میں پھنسی ہے، ان کے جرنیلوں نے بھی کہا تھا ہم چند ہفتے میں فتح کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہ لوگ بستے ہیں جن کا دین کہتاہے ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے، مودی اور بھارتی آرمی چیف نے غلطی کی تو 20 کروڑ پاکستانی آخری سانس تک لڑیں گے، پاکستان کی مسلح افواج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ،پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام کا اللہ پر ایمان ہے کوئی موت سے نہیں ڈرتا، مودی اب کوئی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -