تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ورلڈ‌ کپ 2019: پاکستان کی شان دار فتح، وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے گرین شرٹس کو تاریخی فتح پر مبارک باد دی گئی.

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے جمود توڑ دیا، گیارہ میچز میں شکست کے بعد ورلڈ‌ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی.

وزیر اعظم نے اس فتح‌ پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک کمزورآغاز کے بعد یہ ورلڈ کپ میں پہلی فتح ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم تم میں ٹیلنٹ ہے، بس خود پر بھروسہ کرو، تم آخرتک جا سکتے ہو.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو سراہا ہے اور مبارک باد دی ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی، میجر جنرل آصف غفور نے آئندہ میچز میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی عید کی مبارک باد دی.

خیال رہے کہ ورلڈ‌ کپ کے اولین میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا، البتہ آج پاکستان نے شان دار کم بیک کیا ہے.

Comments

- Advertisement -