تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان ترکی کے ساتھ خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے: وزیر اعظم

انقرہ:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات کو ترقی کی بلندیوں پر لےجاناچاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کےدرمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترک عوام کےدرمیان نسلوں کا رشتہ ہے ، پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر میں ترک کمپنیوں کی معاونت چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملاقات میں سیکیورٹی سےمتعلق دوطرفہ تعاون کے امور پر بات ہوئی، نئے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں،خوشی ہےآپ لوگ پہلے سے یہ کام کررہےہیں۔

[bs-quote quote=”50لاکھ گھروں کی تعمیر میں ترک کمپنیوں کی معاونت چاہتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغان امن کے لئے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، خواہش ہے کہ ترکی کےساتھ مل کر خطے میں امن کے لئے کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان اہم تنازع کشمیر کا ہے، ترک صدر سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بات ہوئی، خواہش ہے شام کےمسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداروں نےدہشت گردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، افسوس ہے بھارت نے کئی بار ہماری مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرایا، پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانےکے خواہش مند ہیں، خطے میں امن کےلئے بھارت کےساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔

عمران خان نے  تبدیلی کے لئے طویل جدوجہد کی: طیب اردوان


اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لئے طویل جدوجہد کی.

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر پھرمبارک باد دیتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ عمران خان نے ترکی کادورہ کی، پاکستان کے ساتھ سیاسی، عسکری، تجارتی اوردوستانہ تعلقات ہیں.

[bs-quote quote=” ترک فاؤنڈیشن سےمتعلق پاکستانی سپریم کورٹ فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ترک صدر”][/bs-quote]

طیب اردوان نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور ترکی کےتعلقات مزید ہو رہےہیں، عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لئے طویل جدوجہد کی.

وزیراعظم عمران خان اوران کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی کی دوستی کل آج اور مستقبل میں مضبوط ہوگی.

اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم کی بہ طور کرکٹر کامیابیوں اور اپنی فٹ بال میں دل چسپی کا بھی ذکر کیا.


مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال


ان کا کہنا تھا کہ ترک فاؤنڈیشن سےمتعلق پاکستانی سپریم کورٹ فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں، دوطرفہ تعلقات وقت کےساتھ مزید مستحکم ہوں گے،  خواہش ہے پاک ترک تعلقات طویل عرصے تک آگے بڑھیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 2019میں پاکستان اورترکی اہم امور پر ایک ساتھ کھڑے ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہویا خطےمیں امن 2019پاکستان اورترکی کا سال ہوگا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اشرف غنی سےملاقات پر وزیراعظم عمران خان سےتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ باہمی سمیت تجارتی امور پر بات چیت ہوئی ، پاکستان سے ٹریننگ کے لئے طیارے خریدنے پر گفتگو ہوئی ، پاک،افغان،ترک سہ فریقی اجلاس افغان امن میں معاون ثابت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -