وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان Imran Khan
The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

اسلام آباد:‌ وزیراعظم عمران خان نے شہر کوئٹہ میں کینسراسپتال بنانےکا اعلان کر دیا.

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زمین دےرہی ہے، اب کوئٹہ میں اسپتال بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، یہی مسائل کا حل ہے۔

بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بڑا روزگار  پروگرام شروع کر رہے ہیں، پانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےجس پر ٹاسک فورس بنا دی ہے.

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم پانی سے نشونماپانے والےدرخت لگانے کا ارادہ ہے، پاکستان میں کھیلوں کےمیدان بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.


مزید پڑھیں: سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بلوچستان معدنی ذخائر کا بڑا منبع ہے، بلوچستان میں4 معدنیات کی مالیت 460ارب ڈالرہے.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے صوبے کے لیے اہم اعلانات کیے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں