جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قطر: وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر کے نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں، وزیرِ اعظم کا استقبال قطر کے نائب وزیرِ خارجہ سلطان بن سعد نے کیا۔

[bs-quote quote=”پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

پاکستان کے سفیر اور دیگر حکام نے بھی قطر میں وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

دو روزہ دورے میں وزیرِ اعظم عمران خان قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایل این جی کی قیمت پر نظرِ ثانی کی تجویز بھی دے گا، دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کے کوٹے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان برادر مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ قطر روانگی سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قطر سے واپس آ کر نہ صرف ساہیوال واقعے کے قصور واروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کے ڈھانچے پر بھی نظرِ ثانی اور اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم قطر حکام سے مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے: وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے کہا تھا ’قطر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد برسرِ روزگار ہے، وزیرِ اعظم مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں