تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سرکاری ملازمین پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، ہم پالیسی بنا سکتے ہیں لیکن گورننس کی بہتری سرکاری ملازمین پر ہے۔

انھوں نے یقین دلایا کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر کسی بیوروکریٹ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، بیوروکریٹس کے کاموں میں مداخلت نہیں کریں گے، اگر بیوروکریسی میں کسی کے ایجنڈے پر کام کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”بھارتی لیڈر شپ تکبر میں ہے، بھارت دھمکیاں دے گا تو ساری قوم مقابلہ کرنے کھڑی ہوگی: عمران خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی لیڈر شپ تکبر میں ہے، بھارت دھمکیاں دے گا تو ساری قوم مقابلہ کرنے کھڑی ہوگی، پاک بھارت تعلقات اچھے ہو جائیں تو خطے میں غربت کم ہوگی، دوستی دونوں ملکوں کے لیے ٹھیک ہے، پاک بھارت تجارت ہوگی تو دونوں آگے بڑھیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ’سرکاری ملازمین میں ایک نئی سوچ چاہتا ہوں، آپ کو کبھی ایسی سیاسی حکومت نہیں ملے گی جو ہماری ہے، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنا ہے، جو دھکے کھاتے پھرتے ہیں آپ انہیں انصاف دیں، آپ نے عام آدمی کی مدد کرنی ہے۔‘

انھوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں تھانوں میں عام آدمی کی بات سنی جائے، آپ میرٹ پر چلیں، کھلی کچہریاں لگائیں، لوگوں سے انصاف کریں، ناصر درّانی سے پوچھیں کیسے کے پی پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا، ملک کے لیے میری ذات نہیں آپ کی ضرورت ہے، ملک اوپر جائے گا تو آپ کو وہ تنخواہیں ملیں گی جو ملنی چاہئیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم کی آئندہ 48 گھنٹے میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت


عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس ٹھیک ہونے پر یہاں بہت پیسا آ سکتا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی بھیک کے لیے نہیں سرمایہ کاری لانے کے لیے کیا گیا، گورننس ٹھیک ہو جائے تو ملک ٹیک آف کرے گا، سنگاپور ہم سے پیچھے تھا، آج وہ بہت آگے ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کے پی پولیس کے 5 ہزار کرپٹ اہل کاروں کو بر طرف کیا گیا تو عوام پولیس کے ساتھ کھڑے ہو گئے، دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیں، اب ملک بھر میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -