تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی کرپشن نے کاروباری طبقوں کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر، احمر بلال صوفی ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر غور کیا گیا، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام، صنعت سے وابستہ افراد کو سہولتیں دینے پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی و صوبائی سطح پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی، نئی اسٹرٹیجی برائے 2020-2024 کا پہلا تجویز کردہ مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا گیا، بورڈ اراکین کی تجاویز کے مطابق مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ اسپیشل اقتصادی زونز قوانین کو کاروبار دوست بنانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، کاروبار سے متعلق وفاقی، صوبائی قوانین کو ہم آہنگ و یکجا کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کو صوبائی، وفاقی قوانین یکجا کرنے اور قوانین کو ہم آہنگ اور مربوط بنانے کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ متعلقہ قوانین کو صوبوں کے اشتراق سے مزید آسان بنایا جائے گا، سرمایہ کاری بورڈ سفارشات کی روشنی میں غیرضروری شرائط کو ختم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -