The news is by your side.

Advertisement

عوامی اور قومی مفاد سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز  ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی اور  قومی مفادات سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز  ہیں.

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پی ٹی آئی، اتحادی جماعتوں کےارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں‌ نے ارکان پارلیمنٹ کو معاشی استحکام سے متعلق حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کیا.

معیشت کی سمت درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں

وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں میں عوامی مشکلات کے ازالے کی ہدایت کی. ساتھ ہی رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی.

وزیراعظم نےارکان پارلیمنٹ کوآئی ایم ایف مذاکرات پربھی اعتماد میں لیا اور ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اثاثے ظاہرکرنے کے مجوزہ قانون سے آگاہ کیا.

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی سمت درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، عوامی اور قومی مفاد سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز ہے.

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی مفادات اورعوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے، پی ٹی آئی نے جن اصلاحات کاوعدہ کیا تھا، انھیں ہر صورت پورا کیا جائے گا.

اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں