تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مقبوضہ کشمیرسے متعلق وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیر  اعظم کی بنائی گئی مقبوضہ کشمیرسے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق یہ اولین اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہفتے کے روز  ہوگا.

اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سےعالمی سطح پراقدامات میں پیش رفت پربھی تبادلہ خیال ہوگا.

اس اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفور بھی شریک ہوں گے.

وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزارت خارجہ میں دن 11 بجے ہوگا.

فروغ نسیم،فردوس عاشق اعوان اور دیگر قیادت شرکت کرے گی، پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیرکےچیئرمین اوراٹارنی جنرل بھی شریک ہوں گے.

خیال رہے کہ آج بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہیں. جب کہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرادیے گئے ۔

ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاؤس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان ہے۔

Comments

- Advertisement -