تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حکومت کسی پریشر گروپ سے بلیک میل نہیں ہوگی، عمران خان کا دو ٹوک پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے مگر کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، این آر او نہ دینے کی پالیسی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا، جب مخالفین کے ساتھ زیادتی نہیں کی تو اپنوں کے ساتھ کیوں کریں گے؟۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’احتساب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتا، احتساب کا سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا، اگر کسی کو حکومت گرانے کا شوق ہے تو اسے پورا کرلے مگر حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کے لیے تھی، ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے احتساب کے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی کو این آر او دیں گے’۔

خیبرپختون خوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ہدایت

کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔ جس کے مطابق خیبرپختون خوا اور پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور کے پی کے کو انتخابات کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس کی اندرونی کہانی

کورکمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہونے والے متنازع ٹویٹ کا جائز بھی لیا گیا، ارکان نے ٹویٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو نوکری سے برخاست کرنے ایسے عناصر کو قومی مجرم قرار دینے کا  مطالبہ بھی کیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن ایک ایسا ادارہ ہے، جس پر سوال اٹھتے رہے ہیں، اسے اس معاملے پر محتاط ہونا چاہیے تھا، ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے‘۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔