تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مشکل وقت کے بعد اچھا اور خوش حال دور شروع ہوگا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق اصلاحات پر عمل پیرا ہے، مشکل وقت کے بعد اچھا اور خوش حال دور شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔

[bs-quote quote=”ذمہ دار میڈیا ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کو با خبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیر اعظم پاکستان”][/bs-quote]

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات اصلاحاتی ایجنڈے کے مقاصد اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، ذمہ دار میڈیا ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کو با خبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

عمران خان نے وزارتِ اطلاعات کو حکومتی پالیسیوں سے عوام کو با خبر رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا پالیسیوں سے متعلق کیے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے سے آگاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا۔

انھوں نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کے لیے میڈیا سے روابط کو مضبوط کیا جائے، اور افسران معلومات کی رسائی اور درست انفارمیشن کی فراہمی میں متحرک کردار ادا کریں۔

Comments

- Advertisement -