The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم آج کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

کراچی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کراچی پیکج کے حوالے سے نئی سفارشات پیش کی جائیں گی جبکہ جبکہ عمران خان باغ ابن قاسم کا افتتاح اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں شہر میں جاری وفاقی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں کراچی پیکج کے حوالے سے وزیراعظم کو نئی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی جبکہ عمران خان باغ ابن قاسم کا افتتاح اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔

وزیراعظم آج کراچی پیکج کا اعلان کریں گے، کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی اور گورنر سندھ نے کراچی پیکج کو حتمی شکل دے دی، گرین لائن منصوبہ سرجانی سے نمائش تک فعال کرنے کیلئے8ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کراچی کا نیاماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، منصوبے کوماسٹرپلان2047 کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج کراچی پیکج کا اعلان کریں گے

لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوطرفہ ٹریک کو مزید بہتر بنانے کیلئے 2دو ارب روپے کا خصوصی فنڈ جاری کیا جائے گا جبکہ پانی کےمنصوبےکےفورکی نئی لاگت کی50فیصدفنڈنگ وفاقی حکومت کرے۔

دورہ کراچی کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر گھوٹکی پہنچیں گے ، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے، خطاب کے لیے62 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسے میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگروفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔

جلسے کے بعد وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ دیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان جی ڈی اے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر کراچی پہنچے تھے ، قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا استقبال پی ٹی آئی سندھ کے اعلیٰ عہدیداران نے کیا۔

بعد ازاں  وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات  کی تھی ،جس میں  وزیراعظم  کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان اہم اتحادی ہے، تمام تحفظات دور کریں گے، ایم کیوایم اور کوآر ڈی نیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے گا اور  حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد چار اپریل کو رکھا جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں