تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی طیاروں کی دراندازی ، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سےمتعلق اجلاس ختم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بھارتی طیاروں کی دراندازی پر قومی سلامتی سےمتعلق اجلاس ختم ہوگیا ، جس میں وزیراعظم کو صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی طیاروں کی دراندازی پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں عسکری حکام ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاک فضائیہ کےاعلیٰ حکام نے بھارتی طیاروں کی دراندازی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اس سے قبل وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا تھا ، جس میں موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نےہمارے خلاف جارحیت کی ہم جواب دینےکاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ، بھارت خطے میں امن تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے ، پاکستان ذمےدارانہ رویےکا مظاہرہ کرتے ہوئےآگےبڑھ رہا ہے ، بچہ بچہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ تیار کھڑا ہے۔

واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈکی تصاویرجاری بھی کی۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی سلامتی اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا تھا اورکہا تھا کہ  یہ نیا پاکستان ہے، ریاست اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

Comments

- Advertisement -