تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

پوری قوم کو این سی او سی کے بروقت اقدامات پرفخر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو این سی او سی کے بروقت اقدامات پرفخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارتنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا، جس میں عسکری حکام، وفاقی وزرااور معاونین نے شرکت کی، اجلاس میں اسد عمر نے این سی او سی کی 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پوری قوم کو این سی او سی کے بروقت اقدامات پرفخر ہے ، کورونا صورتحال میں این سی اوسی نے اہم کردارادا کیا۔

خیال رہے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کو سو روز مکمل ہو گئے۔

این سی او سی نے کرونا کا بہادری اور عقل مندی سے مقابلہ کرنے پر قوم، بالخصوص ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران جرات و بہادری سے فرائض انجام دیے۔

این سی او سی کے سو روز مکمل ہونا اس بات کی بھی علامت ہے کہ ہنگامی امدادی عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحت مند پاکستان کے سفر میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو گئی ہے اور کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد 4,619 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,387 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 68 مریض جاں بحق ہو گئے، نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 225,283 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,619 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -