The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسروبختیار اور زبیر گیلانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی خوشحالی، خطے کے امن اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے مشن پر وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے کیلئے چین کیلئے روانہ ہوگئے۔

دورے کے دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

عمران خان کی آرمی چیف کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر وزیراعظم چین کی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ سی پیک، ایم ایل ون، معیشت اور اقتصادیات پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم پاکستان پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ چین کے موقع پر متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور، ایم ایل ون اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی, حکومتی وفد میں وفد میں شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، شیخ رشید اور خسروبختیار شامل ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں, منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں چین کا دورہ کروں گا، دورے میں چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتیں پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ہوں گی، اہم دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں