تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

”پوری طاقت کیساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری  تعزیت متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہے، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خبیر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کو ذاتی طور پر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی کہہ دیا ہے، ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی اور اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تمام معلومات ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے، پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک دشمن عناصر نے آج مذموم کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کو خون میں نہلا دیا۔ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں خودکش بم دھماکے میں کم از کم بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے۔

دھماکے کے 194 زخمی  مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ان میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اس وقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

Comments

- Advertisement -