تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم کا اماراتی ولی عہد سے رابطہ، حوثی حملے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی

عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید النہیان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والے حملے کی مذمت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ولی عہد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ابوظہبی کے ہوائی اڈے کے قریب ایندھن کے تین ٹرکوں پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی حوثی باغی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

Comments

- Advertisement -