بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکافیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکا فیصلہ کرلیا، ٹائیگر فورس احساس پروگرام کےتحت مزدوروں اور مستحق افرادتک مدد پہنچائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کےباعث متاثر ہ دیہاڑی دار طبقےکوفوری ریلیف کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ٹائیگرفورس احساس پروگرام کےتحت مزدوروں اورمستحق افرادتک مددپہنچائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرمعاون خصوصی عثمان ڈار اورثانیہ نشترنےپلان ترتیب دےدیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ چند دن میں ضلعی انتظامیہ کےساتھ ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا ، مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، ٹائیگرفورس میں شامل نوجوان مستحق اور بے روزگار افرادکی نشاندہی کریں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی کے لیےکیا جا رہا ہے، احساس” اسکورکارڈ کے معیار پر پورا  اترنے والوں کی فوری مددممکن ہو گی، فورس سسٹم میں اندراج سےرہ جانے والے مزدوروں اوردیہاڑی دار افرادتک پہنچےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں