تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم عمران خان کا سندھ دورے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے بعد سندھ کے دورے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر منگل کو کراچی پہنچیں گے ،  کراچی میں وزیراعظم مصروف ترین گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم گورنراور وزیراعلیٰ سندھ سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے  اور کرونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت، گورنر سمیت دیگر شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔

اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی کے تاجروں ،صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات کریں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صوبائی اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں (ایم کیو ایم، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) کی قیادتوں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان بدھ کی صبح لاڑکانہ کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ لاڑکانہ میں وزیراعظم احساس سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں ہیلتھ کئیر اسٹاف اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم لاہور روانہ ہوئے تھے، پنجاب کے دارالحکومت پہنچنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

عمران خان نے آج پنجاب میں کرونا سے متعلق اجلاس میں شرکت کی، جس میں صوبے میں تیزی سے بڑھنے والے کیسز اور روک تھام کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کی اور اراکین کو بتایا کہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -