اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو "گرین پاکستان ڈے” قرار دے دیا اور قوم سے پودے لگانے کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 14اگست کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے 14اگست پرقوم سے پودے لگانے کی درخواست کردی ہے، 14اگست کوپودا لگا کر قومی ذمہ داری پوری کریں اور پودا لگاتے ہوئے اپنی تصاویراپنے علاقوں کے واٹس نمبر پر شیئر کریں۔
Prime Minister Imran Khan has designated this Independence Day as #GreenPakistanDay. Plant a tree on this 14th Aug and do your national duty. Send your pictures with the planted sapling on the following WhatsApp numbers of respective areas. #CleanAndGreenPakistan
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 13, 2021
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی پر پودےلگانےکےایک کےبعدایک ریکارڈ بنارہاہے، سب سےبڑامیاواکی جنگل بنایا اورایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔
یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کیا تھا ، 13ہزارطلبا نے50ہزارپودےلگاکربھارت کواس ریکارڈسےمحروم کیا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
اس سے قبل وزیراعظم تربیلا ڈیم کی توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دنیاکاموسم آلودگی کی وجہ سےگرم ہورہاہے، پہلےجنگلات میں ایسےآگ نہیں لگتی تھی جیسےاب لگ رہی ہے، ایسےسیلاب آرہےہیں جو پہلے کبھی نہیں آئے۔