تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

”وزیر اعظم نے اسپیکر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر وزرا نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس مین اسپیکر اسد قیصر، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر کو آج ہی ووٹنگ کرانے کی ایڈوائس کی اور کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کے سوا اسپیکر اور اسمبلی سیکریٹریٹ کے پاس کوئی آپشن نہیں۔

اسپیکر سے مکالمہ میں کہا گیا کہ عمل نہ کرنے پر آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی آرٹیکل سیکس لگے گا۔ اسپیکر نے ایڈوائس پر افطار کے بعد 8 بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا۔ اسپیکر نے سیکرٹریٹ عملے کو ووٹنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر سمیت وزرا نے اسپیکر سے ملاقات کر کے ووٹنگ کرانے سے منع کیا، وزیر اعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا، حکومتی دباؤ پر اسپیکر ایک بار پھر گنتی کرانے کے فیصلے سے ڈگمگا گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران صورتِ حال سے پریشان ہیں۔

Comments

- Advertisement -