وزیراعظم کی مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کردی ، سیریل پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کواسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہدار طغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے، وزیر اعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کواسلامی تاریخ سےآگاہ کرناہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت، اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔
Glorifying muslim Heroes and Islamic history , Prime Minister Imran Khan has directed PTV to air ‘Ertugrul’
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) December 3, 2019
خیال رہے اس سے قبل ترکی کے کئی ڈرامے پاکستان میں نشر ہو چکے ہیں، جن میں عشقِ ممنوں، فریحہ، فاطمہ گل اور میرا سلطان جیسے کئی ڈرامے شامل ہیں۔
یاد رہے اسلاموفوبیا کے مقابلے کے لیے ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وزیر اعظم نے کہا تھا انگریزی زبان کے چینل کا مقصد اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہے، اور دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہی دینا ہے، چینل کا مقصد عظیم مذہب اسلام کے بارے میں غلط تاثر کا خاتمہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تمام غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یک جا کرتی ہیں۔