The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی معذوروں اور بزرگوں افراد کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد ملک بھرکی ہائی ویز، موٹرویز پر معذوروں اوربزرگوں کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد وزارت مواصلات نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔

وزارت مواصلات نے ملک بھر کی ہائی ویز اور موٹرویز پرمعذور اور بزرگ مسافروں کے لئے اقدامات شروع کردیئے اور آئی جی موٹروے اور این ایچ اے حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا موٹرویز پر قائم ریسٹ ایریاز پر معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی انتظامات لازمی ہوں گے اور تمام ریسٹ ایریاز اور واش رومز میں ریمپ بنانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق مسافروں کے لئے قائم مخصوص مقامات پر وہیل چئیرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی اور وزارت مواصلات بیت المال کے تعاون سے ویل چئیرز کا انتظام کرے گی۔

مزید پڑھیں : معذور افراد کو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

مراسلے میں کہا گیا ٹرانسپورٹ میں معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی نشستوں کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں وزارت مواصلات نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو احکامات پر عملدرآمد کے لئے خصوصی ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

یاد رہے جون میں وزیر اعظم کی مشیر برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ معذور افرادکو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ملک میں 50 لاکھ معذور افراد ہیں، جن میں اکثریت نابینا افراد کی ہے، ان تمام افراد کو انصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو سفید چھڑی اور وہیل چیئر مہیا کی جا رہی ہیں، جلد ہی معذور افراد کو آلہ سماعت بھی مہیا کریں گے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں