تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وفاقی کابینہ کا شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفے کا مطالبہ

‌اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ملزم ہیں، مگر اسلام آباد آکر بیٹھ جاتے ہیں.

ان خیالات کا انھوں‌ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب سعدرفیق اور دیگرکو  بھی پی اے سی ممبر بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، اس بہانے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر دینے کا مطالبے کیے جا رہے ہیں، اس صورتحال پرکابینہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپر شہبازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے.

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نیب کو مطلوب افراد میں شمارہوتے ہیں، وہ خود بھی نیب کے مطلوب افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.

ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومت اور فوج کے درمیان بہترین معاونت قائم ہے، پاکستان میں عدلیہ مکمل طورپرآزاد ہے: فواد چوہدری

انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے جب حکومت سنبھالی، تو ابتدائی6 ماہ میں 5.8 فیصد مہنگائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی، توابتدائی 6 ماہ میں 1.6 فیصد مہنگائی ہوئی، کچھ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کچھ میں کمی ہوئی ہے، اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا.

انھوں نے کہا کہ ایک موبائل ایپ تیارکررہے ہیں، جس سے صارف قیمتیں چیک کر سکے گا، صارف دیکھ سکے گا کہ حکومت نے کیا قیمت مقررکی، گیس کمپنیوں کی جانب سے اضافی بلزکی شکایات موصول ہوئی ہیں، گیس کمپنیوں کے آڈٹ کی منظوری دی گئی ہے، پورےپاکستان میں اس وقت صرف40 فیصد افراد کو گیس میسر ہے، شاہد خاقان عباسی کی وجہ سےمہنگی ایل پی جی حاصل کر رہے ہیں، مطلب 23 فیصد لوگوں کے پیسے پورا پاکستان دے رہا ہے.

مزید پڑھیں: شہباز شریف پر23 مقدمات ہیں، اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ پی اے سی سے مستعفی ہوجائیں:شیخ رشید

وفاقی وزیر کے مطابق وزیرہاؤسنگ کووزیراعظم عمران خان نےخصوصی ہدایات دی ہیں، منسٹرانکلیو میں ایسے لوگ ہیں. جوسرکاری گھروں پرقبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں، مشاہداللہ اوررضاربانی جیسے اور بھی بہت لوگ سرکاری گھروں میں رہ رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوور سیزپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی شہری ملک واپس آتے ہیں، تو ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا، کوشش کریں گےاوورسیز پاکستانی ملک واپس آئیں اورعوام کی خدمت کریں، ترقیاتی کام کرنےوالےاوورسیزپاکستانیوں سےمتعلق ایک کمیٹی بنائی گئی ہے.

ایک موبائل ایپ تیارکررہے ہیں، جس سے صارف قیمتیں چیک کر سکے گا: فواد چوہدری

انھوں نے کہا کہ جائزہ لیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کتنی عمارتیں ہیں، جہاں معذوروں کی سہولت کا انتظام کیا گیا، بزرگ پاکستانیوں سے متعلق ایک بل لے کر آ رہے ہیں، صحت کارڈ کے ذریعے7 لاکھ 20ہزار تک انشورنس دی جائے گی، آرٹسٹ اور صحافیوں کوبھی صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے جا رہے ہیں، ایسے افراد جو اپنی فیملی کے لئے یہ کارڈ خریدنا چاہتے ہیں، وہ خریدبھی سکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومت اور فوج کے درمیان بہترین معاونت قائم ہے، پاکستان میں عدلیہ مکمل طورپرآزاد ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق فاٹا کے نگران ہیں، کابینہ کےاجلاس میں علیم خان کےمعاملے پر بات چیت نہیں ہوئی، نیب کو طاقتور کرنے کی ضرورت ہے، نیب کومزید مستحکم کرنے کے لئے جو بھی اصلاحات ہوں گی، اس کی حمایت کریں گے، پاکستان کی بدقسمتی ہےماضی میں باہرسے لوگوں نے بیٹھ کر یہاں کےمعاملات چلائے، مرحومہ کلثوم نوازنے آخری دن تک بیان دیا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوگی، مگر مرحومہ سمیت ان کاساراخاندان مشرف دورمیں ملک سے باہر چلا گیا۔

Comments

- Advertisement -