اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا.
[bs-quote quote=” ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن خطے کی مجموعی صورت حال پر گفتگو ہوئی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی.
حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی صورت حال پربھی بریفنگ دی.
مزید پڑھیں: پاکستانی عوام کے بہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی، آرمی چیف
یاد رہے کہ آج آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں اداروں کی حمایت کی جائے گی، پاکستان کےعوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔